اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ کی ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی، ایچ بی ایف سی ایل کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ایم آر سی ایل کی 4.2 ارب کی بولی مسترد کر دی گئی، ریفرنس قیمت 13.55 ارب تھی، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کا عمل منسوخ کر دیا گیا۔



