بہاولنگر: پولیس کی بروقت کارروائی، 2 لاپتہ کمسن بچوں کو ڈھونڈ نکالا

Published On 10 January,2026 01:31 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس نے نواحی علاقے محلہ اسلام نگر سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بچوں کو تلاش کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے۔

ڈی پی او کامران اصغر کے فوری نوٹس لینے پر پولیس نے لاپتہ ہونے والے دونوں کمسن بھائیوں کو جدید تفتیش اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کر لیا۔

پولیس نے 12 سالہ حسن اور 7 سالہ حسین کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، اس احسن اقدام پر اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کو خوب سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔