ایران میں صورتحال بہت مشکل، پاکستان کو چوکنا ہونا پڑے گا: خورشید قصوری

Published On 09 January,2026 07:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ ایران میں صورتحال بہت مشکل ہے، پاکستان کو چوکنا ہونا پڑے گا۔

پروگرام’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ اگر امریکا، اسرائیل نے ایران کے خلاف کچھ کیا تو خطہ تباہی کی طرف جاسکتا ہے۔

خورشید قصوری نے کہا کہ ہمیں کسی کی سائیڈ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں صورتحال کو بس دیکھنا چاہیے۔

سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے مزید کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے، ہر دور میں ہمارے ان سے تعلقات اچھے رہے ہیں۔