خود کشی کی کوشش کرنیوالی نجی یونیورسٹی کی طالبہ زندگی کی جانب لوٹنے لگی

Published On 10 January,2026 02:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) خود کشی کی کوشش کرنیوالی نجی یونیورسٹی کی طالبہ زندگی کی جانب لوٹنے لگی۔

میڈیکل بورڈ نے مریِضہ کی حالت کو کافی بہتر اور مستحکم قرار دے دیا، پیر کی صبح طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا آپریشن متوقع ہے، چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے طالبہ 2 روز سے بغیر وینٹی لیٹر اور آکسیجن سپورٹ سانس لے رہی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص طبی حالات میں اہلخانہ سے بات چیت شروع کر دی ہے۔