یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی: اسحاق ڈار

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی: اسحاق ڈار

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا، 2 ارب ڈالر کے ڈپیازٹس رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یو ای اے کی حکومت سے رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے، اس بار جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہو گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اہداف کے حصول کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنایا،اس وقت ہم بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم اور ہنگامہ خیز دورسےگزررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی اداروں اورباہمی اقتصادی انحصار کے تصورات پر نظرثانی کی جا رہی ہے، جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں اور نئی عالمی صف بندیوں نے نیا منظرنامہ تشکیل دیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی حقیقتوں کا مؤثرجواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔