تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) فروری 26ء میں تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 25 فیصد بڑھ کر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
فروری 2026ء میں برآمدات 25.6 فیصد کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ آٹھ ماہ کے دوران برآمدات 7.3 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 20 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں درآمدات 8.1 فیصد بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔