پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تیار

پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تیار

پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

وسیع معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت سمیت عالمی مائننگ ایگزیکٹوز، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔

معدنیات اور مائننگ کی ویلیو چین سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں، منصوبوں، مصنوعات، خدمات، سامان اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، فورم کا مقصد پاکستان کے قیمتی معدنی ذخائر اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کے وسیع معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے عالمی تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔

صدر، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف) احمد حیات لک نے کہا کہ 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان وسیع معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے مالا مال ایک پرکشش منزل ہے۔

احمد حیات لک نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل بڑی صنعتی کمپنیاں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گی، یہ عالمی رہنماؤں سے روابط، پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیت جانچنے اوراس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہوگا۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے عالمی تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔