کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کِنگز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیلنے کا خواب بس خواب ہی رہ گیا، پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی جنگ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔
پی ایس ایل تھری کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو ٹرافی کی جنگ لڑیں گے۔ کراچی کِنگز کا قذافی سٹیڈیم میں تخت الٹ گیا، لاہور سے کراچی تک کے سفر کو بریک لگی گئی، اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیلنے سے محروم ہوگئی۔
دونوں فائنلسٹ ٹیمیں ایک ایک بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ شہر قائد کے کرکٹ لورز اپنی ٹیم کو ان ایکشن تو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ سے محرومی کا دس سالہ دور ضرور ختم ہو جائے گا۔