پی ایس ایل سیکنڈ ایلیمینیٹر ،محمد عامر نے عماد وسیم کی جگہ لے لی

Last Updated On 21 March,2018 06:30 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں محمد عامر کی قسمت کھل گئی ، ٹیم مینجمنٹ نے آج کے ڈو اور ڈائی میچ میں عماد وسیم کی جگہ محمد عامر کو کپتان مقرر کیا ہے۔ عماد وسیم گزشتہ میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ محمد عامر کو ہنگامی بنیادوں پر کپتان مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے سپر سٹار شاہد آفریدی بھی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور ایونٹ کے بقیہ میچز کھیلنے سے دستبرداری ظاہر کر دی تھی۔ اس طرح سے جہاں کراچی کنگز کو شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش رہے گا وہیں محمد عامر کی ناتجربہ کاری بھی آج کے میچ میں اہم کردار ادا کرے گی۔