پی ایس ایل :دوسرا پلے آف آج کھیلا جائے گا

Last Updated On 21 March,2018 11:49 am

لاہور (دنیا نیوز) فائنل تک رسائی کی جنگ ، دوسرا پلے آف سیمی فائنل بن گیا، پشاور زلمی کا آج کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا، فاتح ٹیم 25 مارچ کو کراچی کی مہمان بنے گی۔

قذافی سٹیڈیم آج پھر دلہن بنے گا۔ پی ایس ایل کا دوسرا پلے آف سیمی فائنل بن گیا۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کراچی کی مہمان بنے گی اور سپر لیگ کا سپر میچ یعنی فائنل کھیلے گی۔

آخری معرکے کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔ پہلے پلے آف کی طرح لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ میچ نہ ہونے کی صورت میں کراچی کنگز کی ٹیم پہلے راؤنڈ میں زیادہ پوائنٹس کے سبب فائنل کھیلنے کی حق دار قرار پائے گی۔