پشاور (دنیا نیوز ) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل پوری دنیا کی اقوام کو متحد رکھنے کا باعث ہے۔ اسی جذبے اور سپورٹس مین سپرٹ پر یقین رکھتے ہوئے دنیا بھر کے سپورٹس لیجنڈز کو سراہنے اور انہیں زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دینےکا فیصلہ کیا ہے ،
اور مجھے خوشی ہے کہ دنیائے سپورٹس کے بڑے لیجنڈز ان ایوارڈز کے لیے خصوصی طور پاکستان آرہے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت امیچ دنیا بھر میں جائیگا۔
پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس کے ہیڈ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور پشاور زلمی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک یکجا ہونا خوش آئند ہے۔ زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کی نئی راہ کا تعین کرے گا۔