ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان بھارت 16 جون کو مدمقابل ہونگے

Last Updated On 26 April,2018 08:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ کیلئے تیار ہو جائیں، ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت زور کے جوڑ کی ''ڈیٹ فِکس'' ہو گئی، روایتی حریف 16 جون کو مدمقابل ہوں گے۔

ورلڈ کپ 2019 میں 16 جون کو پاک بھارت ٹیموں میں کرکٹ کی جنگ ہو گی۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں روایتی حریف ان ایکشن ہوں گے۔ آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ 1992 کے عالمی کپ فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا، تمام 10 ٹیمیں آپس میں لیگ میچز کھیلیں گی، 4 ٹیموں میں ناک آؤٹ مقابلہ ہو گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں شیڈول ہے۔

 

1999 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے45 گروپ میچوں سمیت 48 میچ ہوں گے۔ دس ٹیمیں ورلڈ کپ ٹرافی کے حصول کی جنگ میں شرکت کریں گی۔ انگلینڈ 1975، 1979، 1983، 1999کے بعد ریکارڈ پانچویں بارمیگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔