لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل ایک بار پھر مخدوش ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ آئی سی سی نے دو ہزار اکیس میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے دو سال میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کر دیا۔ دو ہزار بیس کا عالمی کپ آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ دو ہزار اکیس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو مل گئی۔ اس سے پہلے آئی سی سی نے دو ہزار اکیس میں چیمپئنز ٹرافی کروانے کا اعلان کیا تھا۔ دو ہزار تیرہ میں بھی منی ورلڈ کپ کی جگہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کروانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی دو ہزار سترہ کا ٹائٹل پاکستان کے قبضے میں ہے۔ شاہینوں نے فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔