مبارک ہو! شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی فیملی میں اضافہ ہونے والا ہے

Last Updated On 24 April,2018 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے والدین بننے کی خبر آتے ہی مبارکبادیں اور دلچسپ تجاویز بھی آنے لگیں۔ آنے والے بچے کی شہریت اور قومیت کیا ہو گی؟ دلچسپ چٹ چیٹ شروع ہو گئی۔

کرکٹ اور ٹینس کی پاک بھارت جوڑی میں خوبصورت اضافے کی خبر، شعیب ملک اور ثانیہ مزرا کی فیملی میں اگست میں ممکنہ اضافہ، پرستاروں کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر خبر کو خوشخبری کے طور پر لیا گیا جس کے بعد باقاعدہ ہیش ٹیگ مرزا ملک بن گیا۔ شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک خاموش وضاحتی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں الماری میں مرزا اور ملک کی بنیانوں کے درمیان ننھے بچے کی بنیان لٹکائی گئی ہے۔

اپریل 2010ء سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے فیصلہ یہی کیا ہے کہ مرزا ملک نوزائیدہ بچے کے نام کا حصہ ہو گا۔

 

کرکٹ اور ٹینس ماہرین کے ساتھ شائقین کی طرف سے تو سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کی لائن لگ گئی۔ ساتھ ہی دلچسپ تجاویز بھی آئیں کہ اس بچے کی شہریت اور قومیت کیا ہو گی؟

ایک مداح نے کہا کہ ٹینس اور کرکٹ فیملی میں آنے والے کو گالفر ہونا چاہیے۔ شعیب اور ثانیہ کی ہونے والی اولاد کا نام شونیہ تجویز کر دیا گیا۔
اس موقع پر شعیب ملک کے ساتھی کرکٹر وہاب ریاض بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹویٹر کے ذریعے انھیں مبارکباد کا پیغام دیا۔ احمد شہزاد نے لکھا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خاندان پر اپنی خاص عنایات اور رحمتیں نازل کرے آمین۔ فواد عالم نے لکھا کہ مون بھائی آُ کو بہت بہت مبارک ہو۔