لاہور (دنیا نیوز ) سابق کپتان آصف اقبال اور بشن سنگھ بیدی نے ٹیسٹ میچز سے ٹاس ختم کئے جانے کی تجویز مسترد کر دی، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی 138 سالہ روایت کو ختم کرنا کھیل سے زیادتی ہے۔ ٹیسٹ میچز سے ٹاس ختم کرنے کی تجویز، سابق پاکستانی کپتان آصف اقبال اور بھارتی قائد بشن سنگھ بیدی نے مخالفت کر دی۔
دونوں کھلاڈیوں کا کہنا ہے کہ ٹاس ختم کرنے کے بجائے آئی سی سی امپائرز اور ریفری کی طرح غیر جانبدار کیوریٹر تعینات کرے، آئی سی سی کے مطابق ٹاس کے خاتمے کا مقصد میزبان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے۔
دوسری طرف رکی پونٹنگ اور سٹیو وا نے آئی سی سی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ دو ہزار انیس سے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ نئے قانون کی منظوری رواں ماہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشز سیریز دو ہزار انیس ٹاس کے بغیر کھیلی جانے والی دنیا کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔