لاہور: (دنیا نیوز) اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔
پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔
Went to see my doctor in Dubai, the knee hasnt recovered fully yet. I ll need another 3-4 weeks. Hoping to regain full fitness after that, keep praying for me. pic.twitter.com/U0gOX9PXtA
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2018
اس انجری کی وجہ سے شاہد آفریدی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 31مئی کو لارڈز میں شیڈول چیریٹی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔