سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بطور نیشنل سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Last Updated On 17 May,2018 11:37 pm

میلبورن( آن لائن)سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بطور نیشنل سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اگست میں مدت ختم ہونے کے بعد ذمہ داریاں جاری نہیں رکھیں گے۔

مارک وا نے مستقل طور پر کمنٹری کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مئی 2014 میں مارک وا کو نیشنل سلیکٹر مقرر کیا تھا اور ان کی بورڈ کے ساتھ معاہدے کی مدت اگست میں ختم ہو گی جس کے بعد وہ معاہدے میں مزید توسیع کے خواہاں نہیں، مارک وا نے کہا کہ بطور ٹی وی کمنٹیٹر مصروفیات کی وجہ سے مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔