کیمرون بینکرافٹ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Last Updated On 15 May,2018 11:34 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ کو بھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

 

رواں سال مارچ کا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نوجوان بینکرافٹ کی معطلی اور اعترافی بیان، پھر سزاؤں کے پروانے جاری ہوئے۔

کیمرون بینکرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا ہوئی لیکن سپیشل چھوٹ کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ ضابطے کے مطابق سزا کا نفاذ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر ہوتا ہے۔

کیمرون بینکرافٹ مغربی آسٹریلیا میں ولنگٹن کے لیے کھیلنے کی اجازت ملی، سولہ ویسٹرن آسٹریلیا کلبز نے بینکرافٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ کیمرون بینکرافٹ سے پہلے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کپتان سٹیو سمتھ کو بھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔