ڈبلن ٹیسٹ :قومی ٹیم 268 رنز سے اننگز کا آغاز کرے گی

Last Updated On 13 May,2018 11:03 am

ڈبلن (دنیا نیوز ) ڈبلن ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم چھ وکٹوں پر 268 رنز سے دن کا آغاز کرے گی، اسد شفیق، شاداب خان اور فہیم اشرف نے گزشتہ روز نصف سنچریاں بنائیں، بارش کے باعث 22 اوورز کا کھیل نہ ہو سکا، آج بھی بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔

تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کا آج تیسرا روز ہے، سرفراز الیون 6 وکٹوں پر 268 رنز سے نا مکمل پہلی اننگز کا آغاز کریگی، گزشتہ روز آئرش ٹیم کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا، اظہر علی 4 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے امام الحق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 31، بابر اعظم 14 اور کپتان سرفراز احمد نے 20 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے باسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاداب خان 52 اور کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فہیم اشرف اکسٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈبلن ٹیسٹ کا پہلا دن ضائع ہونے کے بعد دوسرے روز بھی بارش کے باعث بائیس اوورز کا کھیل نہ ہوسکا، آج بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔