پاک ،بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز سیریز کے امکانات ختم

Last Updated On 13 May,2018 07:18 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگست میں مجوزہ تین ملکی کرکٹ سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے مصروف شیڈول کے باعث سیریز کو آئندہ سال تک ملتوی کر دیا ہے۔

تین ملکی سیریز اس سال اگست میں امریکا میں کھیلے جانے کی تجویز تھی تاہم کیریبیئن بورڈ کے مطابق ان کی ٹیم کا رواں برس شیڈول کافی مصروف ہے۔
انہیں اگست میں بنگلا دیش کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا ہیں۔ پاکستان کی رواں برس سیریز میں شمولیت صرف ایک تجویز تھی۔ ویسٹ انڈین بورڈ کا موقف ہے کہ تین ملکی سیریز اب آئندہ سال کھیلی جائے گی۔