محمد حفیظ نے آئی سی سی بولنگ ایکشن قانون غیر منصفانہ قرار دیدیا

Last Updated On 13 May,2018 07:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی بولنگ ایکشن قانون غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کرکٹ کونسل کا اس قانون سے متعلق دوہرا معیار ہے۔

ایک انٹرویو میں پروفیسر کا کہنا تھا کہ طاقتور اور کمزور کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے الگ قوانین ہیں، انسانی آنکھ کیسے صرف ایک ڈگری کے فرق کو دیکھ سکتی ہے یہ سمجھنا ان کیلئے نا ممکن ہے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایسے بولرز جو واضح طور پر بولنگ ایکشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا۔ قومی آل راؤنڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی تمام بولرز کیلئے بائیو مکینک ٹیسٹ لازمی قرار دے۔