آئر لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 12 May,2018 03:58 pm

ڈبلن: (ویب ڈیسک ) آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ ڈبلن میں جاری ہے، آئر لینڈ ٹیسٹ کھیلنے والا گیارہواں ملک بن گیا ہے۔ آئر لینڈ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان ڈبلن ٹیسٹ 4 روز تک محدود ہو گیا، اوپنر اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

 قومی ٹیم کی پلائنگ الیون میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس او راحت علی شامل ہیں۔ قومی کپتان سرفراز احمد نے تاریخی میچ میں اچھی پرفارمنس کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ چیئرمیں پی سی بی نجم سیٹھی نے فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ کھلاڑیوں نے نوجوان آل راؤنڈ اور اوپنر بلے باز امام الحق کو ٹیسٹ کیپ ملنے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا، خراب موسم کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔