امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، اجازت نہ ملی

Last Updated On 12 May,2018 04:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی خصوصی طیارہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے اسلام آباد پہنچ گیا، عملے نے کلیرنس کے لیے کرنل جوزف کا پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، تاحال روانگی کی اجازت نہ ملی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی خصوصی طیارہ نورخان ایئرپیس پہنچ گیا، امریکی عملے نے امریکی سفارت کار کا پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو دے دیا، ایف آئی اے نے تاحال امریکی سفارت کار کو روانگئ کی اجازت نہیں دی، ایف آئی اے اہلکار ابھی تک اجازت کے لیے حکام بالا کے حکم کے منتظر ہیں، ذرائع کے مطابق کرنل جوزف خود نور خان ائیر بیس پر موجود نہیں، اجازت ملنے کی صورت میں نور خان ائیر بیس پہنچیں گے۔