اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی تلے کچلے جانے کے کیس میں پولیس نے ابتدائی چالان جمع کروا دیا جس میں کرنل جوزف کو نوجوان واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
چالان میں پولیس رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے جس کے مطابق کرنل جوزف نے ڈرائیونگ کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث امریکی ملٹری اتاشی پاکستانی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے ذمہ دار پائے گئے ہیں، عدالت میں جمع کرایا گیا یہ ابتدائی چالان کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔