آئی سی سی سے متعلق متنازع بیان، محمد حفیظ کو نوٹس جاری

Last Updated On 20 May,2018 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی ضابطے کو غلط قرار دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی نے آل راؤنڈر سے سات روز میں وضاحت مانگ لی۔

باؤلنگ ایکشن میں بار بار فیل اور پھر پاس ہونے والے پروفیسر محمد حفیظ پھر خبروں میں، آئی سی سی ضابطے کے خلا ف بیان بازی کا نوٹس لے لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ قومی آل راؤنڈر سے متنازع بیان پر سات روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

سابق کپتان نے اپنے انٹرویومیں باؤلنگ ایکشن سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونس کے قانون کو غیر مننصفانہ قرار دیا تھا۔ انگلینڈ کی لف برا بائیو مکینک لیب میں ہونے والے سولہ اپریل کے ٹیسٹ میں محمد حفیظ نے باؤلنگ ایکشن کلیئر کر لیا تھا۔ میچ میں باؤلنگ کی اجازت تو مل گئی لیکن متنازع بیان نے آل راؤنڈر کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔