کرکٹرہی نہیں، مسلمان کی حیثیت سے بھی چیرٹی میچ کھیلوں گا: شاہد آفریدی

Last Updated On 20 May,2018 05:34 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی اگرچہ 31 مئی کو لارڈز میں ہونے والے امدادی میچ سے گھٹنے کی انجری کے سبب دستبرداری پر مجبور ہو گئے تھے لیکن انہوں نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ وہ لارڈز میں امدادی میچ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک کرکٹر ہی نہیں مسلمان کی حیثیت سے بھی ویسٹ انڈین کرکٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور چیرٹی میچ کھیلیں گے۔ شاہد آفریدی کے مطابق وہ بحالی پروگرام پر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سو فیصد عمل کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کی مدد کیلئے اللہ انہیں اتنی ہمت دے گا کہ وہ 31 مئی کو لارڈز کے میدان پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 38 سالہ قومی آل راؤنڈر مکمل صحت یابی کے بعد بدستور ٹی ٹوئٹی لیگز میں کھیلنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔