کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان کی تعریف، ٹویٹر پر شعبہ صحت کو بہتر کرنے کے لیے ثاقب نثار کے اقدامات کی تعریف کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی تعریف کی، سابق کپتان نے کہا کہ چیف جسٹس نے قابل اعتماد کام کیا ہے. تاہم شاہد آفریدی نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وقت نکال کر اپنی ماتحت عدالتوں کا بھی اچانک دورہ کریں اور ان کو بھی بہتر کریں۔
Want to congratulate the Chief Justice Mian Saqib Nisar for commendable & remarkable job. His surprise visits have been of great service to nation however I wld like to suggest tht If he can also take out time to visit lower courts so tht he can fix the blacksheeps within as-well
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 6, 2018
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو شاباش، جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ ان کے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلے کورٹس کا بھی ایسے اچانک دورہ کرسکیں تاکہ انکے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔"