چیف جسٹس کا پمز ہسپتال کا ہنگامی دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

Last Updated On 05 June,2018 03:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، شعبہ امراض قلب، ایمرجنسی اور نئی وارڈز کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نےمریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

مریضوں نے چیف جسٹس کو بتایا کہ پمز ہسپتال میں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں، سرجیکل، میڈیکل اور گائنی کے شعبوں کی حالت ابتر ہے۔ ایک ایک بستر پر دو دو مریض ہیں۔ صفائی کا بھی معقول انتظام نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کر رہا ہوں، جلد ہی بہتری آئے گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہسپتال میں بستر کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ بعد پمز ہسپتال کا پھر دورہ کروں گا، دیکھوں گا کتنی بہتری آئی۔ دورے کے موقع پر جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی ہمراہ تھے۔