اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح جاری ہے۔ واجد ضیا ءنے کہا لیٹر آف کریڈٹ میں مشینری شارجہ سے جدہ جانے کا ذکر ہے۔
احتسبا عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ واجد ضیا ءنے احتساب عدالت میں اپنے بیان میں کہا ایم ایل اے کے جواب میں لیٹر آف کریڈٹ ہونے کا بھی درج نہیں۔ خواجہ حارث نے سوال کیا کوئی ایسی دستاویز دکھا دیں جس میں لکھا ہو کہ لیٹر آف کریڈٹ جعلی ہے جس پر واجد ضیا نے کہا وہ ایم ایل اے کا جواب ہے، لیٹر آف کریڈٹ کی کاپی متفرق درخواست سے لی۔
خواجہ حارث نے سوال کیا کہ یہ کاپی حسین نواز نے جے آئی ٹی کو بھی دی، جس پر واجد ضیا ء نے جواب دیا کہ حسین نواز نے لیٹر آف کریڈٹ کی کاپی جے آئی ٹی کو فراہم نہیں کی، ٹرانسپورٹیشن آف گڈز سے متعلق حسین نواز سے سوال کئے تھے، حسین نواز سے لیٹر آف کریڈٹ سے متعلق مخصوص سوال نہیں کیا، مشینری کی جدہ منتقلی سے متعلق ضرور پوچھا، جے آئی ٹی نے حسن نواز کو لیٹر آف کریڈٹ کی کوئی کاپی پیش کرنے کا نہیں کہا۔