ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری سکاٹش ٹیم 82 رنز پر ہمت ہار گئی، پاکستان نےسیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے، جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 14.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
Pakistan win the second #SCOvPAK T20I by 84 runs and win the series by . This is seventh consecutive T20I series win for Pakistan.
— PCB Official (@TheRealPCB) June 13, 2018
More: https://t.co/uM9dCYBSF2 pic.twitter.com/QFzdCXBk8q
پاکستان کے 167 رنز کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عثمان خان نے تیسری ہی گیند پر منسی کو پویلین واپس بھیج دیا ، جب کہ کپتان کائیل بھی ایک رنز پر محمد عثمان کا شکار بنے۔
For his impressive spell of 2 for 4 with the new ball, @Usmanshinwari6 is the Man of the Match.
— PCB Official (@TheRealPCB) June 13, 2018
More: https://t.co/uM9dCYBSF2 #SCOvPAK pic.twitter.com/vROnyz0lIf
آگے آنے والے بیٹسمین بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز بناکر 15ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ کی اننگز میں تین بلے باز رن آوٹ بھی ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے3، عثمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
OUT! Evans c Sarfraz b Faheem Ashraf 0(2). 82-all out (14.4 ov). Pakistan win by 84 runs.
— PCB Official (@TheRealPCB) June 13, 2018
Scorecard: https://t.co/uM9dCYBSF2 #SCOvPAK pic.twitter.com/V9zNSsSM0J
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کیا، انہوں نے 22 گیندوں میں 49 رنز سکور کیے۔فخر زمان اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 60 رنز سکور کیے۔
Innings Break - Pakistan: 166/6 (20 ov) Live Updates: https://t.co/uM9dCYBSF2 #SCOvPAK pic.twitter.com/CPUcTlfjvZ
— PCB Official (@TheRealPCB) June 13, 2018
یاد رہے کہ ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔