لاہور: (سپورٹس ڈیسک)سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے بھی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق چیف سلیکٹر، ڈپٹی وزیر اور پارلیمنٹیرین سنتھ جے سوریا نے عمران خان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ ‘‘ میرے لیے یہ قابل فخر اور قابل اعزاز بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ، ‘عمران خان ’،خدا آپ کو پاکستان کو بلندیوں کی جانب لے جانے کی طاقت دے ۔