جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے جیت لیا

Last Updated On 29 July,2018 11:21 pm

دمبولا: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے پانچ وکٹوں سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

دمبولا ون ڈے میں جنوبی افریقہ چھا گیا، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی لینڈرز صرف 193 رنز بنا سکے۔ کشال پریرا نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور تبریز شمسی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے 194 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔ ڈومینی 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پروٹیز نے 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔