ہیمبرگ: (دنیا نیوز) جارجیا کے نکولوز باسِلا شیولی نے جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر ناکام رہے۔
ہیمبرگ میں جرمن اوپن ٹینس کا کڑا امتحان، فائنل مقابلے میں جارجیا کے نکولوز باسِلا شیولی نے میدان مار لیا۔ جارجین سٹار نکولوز نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ میں ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر کامیاب رہے۔ لگاتار 2 فائنل ہارنے والے نکولوز نے فیصلہ کن سیٹ میں بازی مارلی، جس پر انہیں ٹرافی سمیت 22 کروڑ روپے انعام دیا گیا۔