سائوپولو (دنیا نیوز ) برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ ساؤ پاؤلو ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک جبکہ چھ مسافر بچا لئے گئے۔
حادثہ کمپو دے مارتے ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ زمین سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
پائلٹ کو بروقت نکالا نہیں جا سکا جبکہ طیارے پر سوار چھ افراد کو بچا لیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کی ملکیت تھا اور اس کے دو بانی طیارے پر سوار تھے۔