کائٹ سرفنگ کے مقابلوں میں جرمن کھلاڑی کی فتح

Last Updated On 30 July,2018 06:26 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے ساحل سمندر پر کائٹ سرفنگ کے زبردست مقابلے، پانی اور ہوا کا زور توڑ کر رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان کو رنگین کرنے والے سرفرز نے دل جیت لیے۔

اٹلی کے ساحلی علاقہ سوفیا پر کائٹ سرفنگ کے ورلڈ چیمپئن شپ مقابلے ہوئے، جس میں دنیا بھر کے سرفرز نے شرکت کی۔ تیز رفتار پانی پر تیرتے سرفرز نے رنگ برنگی مخصوص پتنگوں سے آسمان پر خوشیوں کر رنگ بکھیر دیے۔ دلچسپ مقابلے کے بعد جرمنی کے فلوریان گربر نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔ویمن سرفرز میں پولینڈ کی اولی وِیا لبکزیک نے کامیابی حاصل کی ہے۔