لاہور: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے اپوزیشن کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں حمایت نہ ملنے پر حکومت کو شٹ ڈاؤن کرنے کی دھمکی دے دی۔
ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ڈیمو کریٹک پارٹی نے امریکی امیگریشن اور بارڈر سکیورٹی بل پر ہمیں ووٹ نہ دیے تو وہ حکومت بند کر دیں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ویزہ لاٹری کا خاتمہ اورمہاجرین سے متعلق قوانین میں تبدیلی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی بار حکومت بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔