لندن: (روزنامہ دنیا) فوزی بینزرٹی نے تیونس کی فٹبال ٹیم کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کر لیا، 2 سیزن تک خدمات انجام دیں گے، معاہدہ میں توسیع کا آپشن بھی موجود ہے۔
تیونس فٹبال فیڈریشن نے فوزی بینزرٹی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کردی۔ وہ اس وقت مراکش میں افریقی کلب چیمپئن ویداد کاسا بلانکا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہیں نبیل مالول کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جنہوں نے ورلڈکپ سے تیونس کے باہر ہونے پر ملازمت چھوڑ دی تھی۔ فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ فوزی بینزرٹی کو دو سیزن کیلئے قومی ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے اور ان کے معاہدے کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے، انہیں معاون کوچز کو منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔