لاہور (دنیا نیوز ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا ہے۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کیویز ٹیم کو اکتوبر میں دوستانہ سیریز کھیلنے کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی جس سے انہوں نے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر کیا گیا۔ اب یہ سیریز اکتوبر میں یو اے ای میں کھیلی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے مقابلے ہوں گے۔