ون ڈے میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ، گیل آفریدی کے ہم پلہ

Last Updated On 31 July,2018 08:38 pm

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل بنگلادیش کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 5چھکے لگا کر شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہو گئے ۔

گیل نے 66گیندوں پر 73رنز بنا کر شاہد خان آفریدی کے برابر ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ آفریدی کے نام تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ان کے برابر پہنچ گئے ہیں اور متوقع ہے کہ وہ مستقبل میں آفریدی کا ریکارڈ توڑ دینگے۔ شاہد آفریدی اور کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476چھکے لگا کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔