ایشیاکپ کی تیاری، ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرزکی کڑی پریکٹس

Last Updated On 28 August,2018 06:31 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی مشقت جاری، کھلاڑیوں نے پھرتی اور چستی کے لیے خصوصی مشقیں کیں۔

ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز اِن ایکشن، جسم میں چستی اور پھرتی لانے کے لیے پہاڑی ٹریکس پر سخت جان ٹریننگ کی۔ بھاگ دوڑ، شارٹ ڈرلز اور سپنرٹس بھی لگائیں۔ سینئر و جونیئر کرکٹرز کی نگرانی کے لیے مکی آرتھر سمیت کوچنگ سٹاف بھی ایبٹ آباد میں موجود ہے۔

اس کے بعد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے گر سیکھائے جائیں گے۔ لاہور کے کیمپ سے ہی ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔