پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان کی پہلی اور منفرد زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ 31 اگست بروز جمعہ کو ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کی تاریخ کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ کا فائنل جمعہ کو ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائیگا، اس سے قبل ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کھلیں جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں الحق سمیشرز کا مقابلہ الواحدہ ہٹرز سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں النجوم رائزرز اور الفتح ریکارڈ سیٹرز مدمقابل ہوں گے۔فائنل کے موقع پر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور یونس خان، چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم بھی موجود ہوں گے۔