لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے لیے آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد بدستور قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ بلے باز شان مسعود پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ سرفراز احمد ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Pakistan 16 member squad for Asia Cup 2018 announced.
— PCB Official (@TheRealPCB) September 4, 2018
Sarfraz Ahmed (Captain)
Fakhar Zaman
Shoaib Malik
Mohammad Amir
Shadab Khan
Imam ul Haq
Shan Masood
Babar Azam
Asif Ali
Haris Sohail
Mohammad Nawaz
Fahim Ashraf
Hasan Ali
Junaid Khan
Usman Shinwari
Shaheen Afridi
باولرز میں محمد عامر، حسن علی، عثمان خان، شاہین آفریدی، جنید خان اور فہیم اشرف سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں، بابر اعظم، امام الحق، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔
منتخب ٹیم کا کیمپ 10ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔ یو اے ای کے میدانوں پر ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔