ایشیا کپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Last Updated On 17 September,2018 09:07 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گی جہاں افغان کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

گروپ  بی  میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں اسے بنگلادیش نے عبرتناک شکست دی تھی جب کہ افغانستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر گروپ  بی  میں بنگلادیش 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سری لنکا کا رن ریٹ منفی 2.74 ہے، آج کے میچ میں شکست کی صورت میں سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

گروپ  اے  میں شامل پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد اسے 2 پوائنٹس ملے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

 




Recommended Articles