ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) ایشیاء کپ کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیدیا، رحمت شاہ نے شاندار 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ پر 57رنز کی شراکت قائم کی اور حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ 72، ہشمت اللہ شاہیدی 37، احسان اللہ 45 اور محمد شہزاد 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم تھیسا را پریرا 5، اکیلا دننجایا 2، ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ آج کے میچ کے لیے لنکن الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور دلرون پریرا، امیلا اپونسو اور سرنگا لکمل کی جگہ شیہان جے سوریا، دشمناتھا چمیرا اور اکیلا دننجایا کو ٹیم میں شمل کیا گیا ہے۔
گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں اسے بنگلادیش نے شکست دی تھی جبکہ افغانستان کا یہ پہلا میچ ہے۔