ایشیا کپ کا چوتھا میچ بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان آج کھیلا جائے گا

Last Updated On 17 September,2018 11:58 pm

دبئی: (دنیا نیوز) کرکٹ کی ایشیائی جنگ زور پکڑنے لگی، گروپ اے کی ٹیمیں بھارت اور ہانگ کانگ آج مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے دبئی میں شروع ہو گا۔

اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹ کی ہار سے ہانگ کانگ کی ٹیم کا مورال ڈاؤن نظر آتا ہے، ایک اور شکست سے ہانگ کانگ کو واپسی کا ٹکٹ مل جائے گا۔

ویرات کوہلی کے آرام کے بعد روہت شرما نے پہلے امتحان کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ دوہزار آٹھ کے ایشیاکپ میں ہانگ کانگ کو بھارت ہی سے دو سو چھپن رنز کی بری شکست ہوئی۔ تگڑے آغاز کے لیے تجربہ کار دھونی کو دنیش کارتیک کی جگہ نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

عثمان شینواری کی طوفانی بولنگ کے بعد بھارتی لیفٹ آرم فاسٹ بولر خلیل احمد کو کیرئر کا پہلا موقع مل سکتا ہے۔