حفیظ ڈی پورٹ ہونے سے بچ گئے

Last Updated On 05 January,2019 04:11 pm

ڈھاکہ: (دنیانیوز) بی پی ایل کھیلنے کیلئے جانیوالے محمد حفیظ ڈھاکہ ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

محمد حفیظ بغیر ویزا ڈھاکہ پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ پر5 گھنٹوں تک روک لیا گیا۔ بی پی ایل کیلئے پلیئرز کو ایئرپورٹ پر ویزا دیا جاتا تھا لیکن انتخابات کیوجہ سے کرکٹرز کو اس بار پہلے ویزا لینا لازمی تھا اور حفیظ اس سے لاعلم تھے۔ بی پی ایل حکام کی مداخلت پر انہیں ویزا دیدیا گیا۔ 




Recommended Articles