بھارتی وزیر اعظم کا روپ دھارنے پر انوپم کھیر کے خلاف مقدمہ درج

Last Updated On 04 January,2019 09:46 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر اپنی آنے والی فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر کیخلاف من موہن سنگھ کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔اداکار اکشے کھنہ پر بھی من موہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجایا بارو کے کردار کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔مقدمے کی پہلی سماعت 8جنوری کو ہوگی ۔