قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پریکٹس شروع

Last Updated On 02 January,2019 08:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں، کیپ ٹاؤن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

دورہ جنوبی افریقہ کا دوسرا کڑا امتحان، کیپ ٹاؤن میں شاہینوں نے پڑاؤ ڈال کر پریکٹس شروع کر دی۔ قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی اور خوب پسینے بہائے، بڑے امتحان کے لیے بڑے پلان تیار کر لیے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔