لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ثنا میر کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا، سال کی بہترین آئی سی سی ٹیم میں شامل ہو گئیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری اطلاع میں پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے اچھی خبر، قومی آل راؤنڈر ثناء میر سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل، فہرست میں ثنا میر کو بیٹنگ آرڈر میں نواں نمبر ملا۔
ثنا میر آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والی تیسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں، بھارت کی دو کھلاڑی شامل ہیں، اس سے پہلے ثنا میر کی لیگ بریک ورائٹی کو ورلڈ کپ کی بہترین گیند قرار دیا گیا تھا۔