آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس کی باولنگ میں تیسری پوزیشن

Last Updated On 30 December,2018 09:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، بیٹنگ میں اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہو گئی، بیٹنگ میں ویرات کوہلی پھر نمبر ون بلے باز بن گئے۔ ٹاپ ٹین بیٹنگ لائن میں صرف ایک پاکستانی شامل، اظہر علی 10ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلنگ میں محمد عباس کی چوتھی پوزیشن، لیگ سپنر یاسر شاہ دسویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے۔
ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ پاکستان ٹیم کا ساتواں نمبر ہے۔ بھارت پہلے اورانگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔